نیویارک (این این آئی ) ٹرمپ انتظامیہ نے نئی رفیوجی پالیسی کا اعلان کر دیا، پناہ لینے والوں کی تعداد 15 ہزار تک کم کر دی گئی، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے آئندہ سال 30 ہزار غیر ملکیوں کو پناہ دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں نئی رفیوجی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا وہ فیصلے کرے گا جو اس کے اپنے شہریوں کے حق میں ہوں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق مالی سال2018کے لیے 45 ہزار پناہ گزینوں کی تعداد مقرر کی گئی تھی تاہم محض 21 ہزار افراد کو امریکا داخلے کی اجازت ملی تھی۔