بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہریوں کے بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد کم کرنے کافیصلہ،اب 10ہزار ڈالر کے بجائے کتنے ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی؟تفصیلات جاری

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے اقدامات کے تحت بیرون ملک سفر کے لیے نقدرقم لے جانے کی موجودہ حد 10ہزارڈالر سے کم کرکے 3 ہزار ڈالر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ دستاویزکے مطابق کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ

بیرون ملک جانے والے افرادکے فی دورہ اپنے ساتھ10ہزارڈالر تک نقد رقم لے جانے کی مقررہ حد پرنظر ثانی کی جائے اور مسافروں کو3 ہزار ڈالر تک کرنسی ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرون ملک سفر کے لیے 10 ہزار ڈالرفی دورہ کے حساب سے غیر ملکی کرنسی لے جانے کی اجازت ہے اوراس مد میں ایک مسافر سالانہ زیادہ سے زیادہ 60ہزار ڈالرتک کرنسی پاس رکھ سکتا ہے تاہم کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی تجویز پرعمل درآمد کی صورت میں سالانہ نقد رقم ساتھ لے جانے کی حد 60 ہزارڈالر سے کم ہوکر15ہزار ڈالر ہوجائے گی۔ادھر ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے لیے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی جانے والی تجویز پر غور کیا جارہا ہے اور یہ معاملہ اسٹیٹ بینک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔حکام کے مطابق حکومت کی منظوری سے ہی مسافروں کے لیے بیرون ملک سفر کے دوران اپنے ساتھ نقد رقم لے جانے کی حدکم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…