بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

کابل کے ہوٹل پر حملہ، امریکی اور دو بھارتی شہریوں سمیت 11 ہلاک

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو غیر ملکیوں سے بھرا ہوا تھا۔یہ حملہ پیلس پارک ہوٹل میں کیا گیا جس میں ایک امریکی اور دو بھارتی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے دو حملہ آوروں کو خودکش دھماکہ کرنے سے قبل ہی ہلاک کردیا ہے۔سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے گارڈن میں کنسرٹ کے لیے جمع 50 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔یہ حملہ بدھ کی شام کیا گیا اور پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور آخر میں افغان سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔افغانستان میں بھارتی سفیر امر سنھا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس حملے میں دو بھارتی شہری ہلاک، ایک لاپتہ اور تین کو ریسکیو کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور غیر ملکیوں کی تلاش میں ہر کمرے میں گئے۔امریکی سفارتخانے کی ترجمان مونیکا کمنگز نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس حملے میں ایک امریکی شہری ہلاک ہوا ہے۔اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
مزید پڑھئے:جاپان چڑیا گھر : بندریا کی پیدائش پر برطانوی شہزادی کے مشابہ نام رکھنے سے معذرت کر لی



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…