جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

’’آپ نے ایک شخص کو بچانے کیلئے پوری پولیس فورس کو بےعزت کروادیا آئی جی صاحب!اپنے بیج اتار دیں‘‘ چیف جسٹس نے سیاسی دبائو پر ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کرنے والے کلیم امام کو نشان عبرت بنا دیا، بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان کا ڈی پی او تبادلہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب پر سخت اظہار برہمی، فوری طور پر طلب کر لیا، ہم نے کیس میں سیاسی پہلو کی تحقیقات آپ پر بھروسہ کر کے آپ کے حوالے کی تھیں، آپ نے ہمارا اعتماد توڑا، جسٹس ثاقب نثار کا آئی جی کلیم امام پر اظہار مایوسی و برہمی، بیج اتارنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے ڈی پی او تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابقہ آئی جی پنجاب و موجودہ آئی جی سندھ کلیم امام سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے آئی جی کلیم امام کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ہم نے آپ پر بھروسہ کر کے کیس میں سیاسی پہلو کی تحقیقات آپ کے حوالے کی تھیں ، آپ نے ہمارا اعتماد توڑا ہے۔آپ نے بدنیتی پر رپورٹ بنائی، ہم نے اگر لکھ دیا تو آپ پولیس میں نہیں رہیں گے۔آپ نے ایک شخص کو بچانے کیلئے پوری پولیس فورس کو بے عزت کروا دیا،آئی جی صاحب اپنے بیج اتار دیں، چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنے سامنے پولیس افسران کو بے عزت کروایا، بلائیں وزیراعلیٰ۔ چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو دو بجے سپریم کورٹ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ خاور مانیکا اور ان کے بچوں کیساتھ پولیس کے نامناسب روئیے پر مانیکا خاندان کے قریبی احسن گجر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے وزیراعلیٰ ہائوس میں آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے ساتھ غیر مہذبانہ رویہ اختیار کیا تھا جس کے بعد ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کر دیا گیا تھا، ڈی پی او پاکپتن کے

تبادلے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ افراد کو سپریم کورٹ طلب کیا تھا جس کے بعد آئی جی کلیم امام کو ڈی پی او کے تبادلے سے متعلق سیاسی پہلو سے متعلق تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…