اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایسی ملازمت آ گئی ہے جس میں آپ کا کام صرف سونا ہو گا اور آپ کو 12 لاکھ تنخواہ دی جائے گی۔ انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادارے ناسا کو ایسا شخص چاہیے جو مسلسل 70 گھنٹے سو سکتا ہو اور اس سلسلے میں ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 70 گھنٹے سونے والے شخص کو 12 ہزار ڈالر انعام دیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ادارہ بستر پر آرام کے دوران وزن کی کمی کا مطالعہ کرنا چاہتا ہے اور اس دوران آپ کو بستر پر ہی لیٹے رہنا ہو گا آپ کو وہیں کھانا بھی پڑے گا اور ایک پوزیشن میں لیٹے ہوئے نہانا بھی
پڑے گا اور اس تمام کا مقصد صرف انسانی جسم کا مطالعہ کرنا ہے۔ ناسا انسانی جسم سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے اکثر ایسے تجربات کرتا رہتا ہے، حاصل کردہ معلومات کی بناء پر خلائی مشن کے دوران خلائی مسافروں کو بھی مدد ملے گی جن کو خلائی زمین پر سونے کے لیے بستر نہیں ملتا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنی رونلڈ ریپ نے اس ملازمت کے لیے کسی ماہر شخص کو صرف 15 دن کے لیے جو کہ 70 گھنٹے سو سکے، 10ہزار ڈالر تنخواہ دینے کا کہا ہے۔ یہ پاکستانی روپوں میں بارہ لاکھ روپے بنتی ہے۔