اسلام آباد(آئی این پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منصب سنبھالنے کے بعد افغانستان کاایک روزہ دور ہ کیا ،اس موقع پروزیر خارجہ کے بھی کفایت شعاری کے دعوے جھوٹے نکلے،انہوں نے بھی اپنے وزیر اعظم کی خواہشات اور احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل پہنچ کر اپنے افغان ہم منصب اور صدر اشرف غنی سے ملاقات کی
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کا کابل کا پہلا دورہ کرنا پاکستان کی افغانستان اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور کامیاب دورے سے مستقبل میں امن مذاکرات اور باہمی تعلقات میں مزید پیش رفت ہوگی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ ملک میں کفایت شعاری کو فروغ دیا جائے گا،تمام وزراسستا سفر کرینگے،دفاتر میں صرف چائے،بسکٹ چلے گی لیکن تمام وزرابھاری بھرکم قافلوں کے ساتھ دورے کررہے ہیں،عوام کیلئے راستے بند کیے جارہے ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی بات کو ہی جھٹلا دیا ہے،انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فرسٹ کلاس استعمال نہیں کرینگے لیکن وہ خصوصی طیارہ لے کر افغانستان پہنچے حالانکہ روزانہ معمول کی پرواز اسلام آباد سے صبح گیارہ بجے کابل جاتی ہے اور تین بجے کابل سے واپس آتی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منصب سنبھالنے کے بعد افغانستان کاایک روزہ دور ہ کیا ،اس موقع پروزیر خارجہ کے بھی کفایت شعاری کے دعوے جھوٹے نکلے،انہوں نے بھی اپنے وزیر اعظم کی خواہشات اور احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل پہنچ کر اپنے افغان ہم منصب اور صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کا کابل کا پہلا دورہ کرنا پاکستان کی افغانستان اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے