اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے پاک پتن ڈی پی او تبدیلی کے معاملے کا کیس 17ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا‘ آئی جی پنجاب نے 27 سے زائد صفحات پر مبنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پاک پتن ڈی پی او تبدیلی کے معاملے کا کیس 17ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا۔ سپریم کورٹ میں آئی جی پنجاب کی تحقیقاتی رپورٹ پر سماعت ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے 27 سے
زائد صفحات پر مبنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور احسن جمیل اقبال گجر کے بیانات رپورٹ کا حصہ ہیں۔ پی ایس او‘ سی ایم اور سی ایس او حیدر کے بیانات بھی رپورٹ میں شامل کئے گئے۔ خاور مانیکا‘ ان کے بیٹے‘ بیٹی اور پولیس اہلکاروں کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ سابق ڈی پی او پاکپتن اور آر پی او ساہیوال کے بیانات پر مشتمل بیان حلفی بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔