بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پیرول پر رہائی سے قبل اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور شہباز شریف میں تلخ کلامی، شہباز شریف نے ایسا کیا، کیا کہ نواز شریف چیختے چلاتے رہے، افسوسناک انکشافات

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(سی پی پی)نوازشریف، مریم اور صفدر نے پیرول پررہائی کی درخواست پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو نقصان ہونا تھا وہ ہوچکا، اللہ کو یہی منظورتھا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں موجود مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے پیرول پر رہا ہونے سے انکار کردیا تھا اور ان کے اس فیصلے کی تائید مریم نواز نے بھی کی تھی۔نوازشریف نے پیرول کی درخواست پر دستخط کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ

جو نقصان ہونا تھا وہ ہوچکا، اللہ کو یہی منظور تھا۔اس ساری صورتحال میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے اپنے پارٹی قائد سے پیرول پر رہائی کے لیے پرزوراصرار کیا،انہوں نے نوازشریف کے انکار کے بعد درخواست پر خود دستخط کیے۔ شہباز شریف نے اس موقع پر نواز شریف سے مکالمہ بھی کیا کہ یہ بہت بڑا حادثہ ہے،پیرول پر رہائی کی اجازت قانون دیتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت گزر گیا تو ساری عمر کا پچھتاوا رہ جائے گا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی نصرت جاوید نے کہا کہ جب شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی آپس میں ملاقات ہوئی تو میاں نواز شریف بہت غصے میں تھے اور وہ پیرول پر رہائی نہیں چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ کلثوم نواز کے خاوند اور سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں جنہیں کلثوم نواز کے انتقال کے باعث خصوصی طور پر رہا کیا گیا ہے۔نور خان ایئر بیس پر گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ ‘وہ بہت تکلیف میں ہیں کہ آخری وقت میں والدہ کے ساتھ نہیں تھیں’۔اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز آب دیدہ ہوگئیں اور کہا کہ ‘والدہ کے انتقال کی خبر کے بعد دن انتہائی تکلیف دہ تھا’۔ ساتھ ہی انہوں نے قوم سے اپیل کہ ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…