اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے خواجہ سرائوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے عملی قدم اٹھا لیا، دو خواجہ سرائوں کو عدالت عظمیٰ میں ملازمت دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تمام درخواست گزاروں کے شناختی کارڈز جاری ہو گئے ہیں، جس پر نیب حکام نے بتایا کہ ہم شناختی کارڈز جاری کر رہے ہیں نادرا نے
342 خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری کئے ہیں لیکن وہ شناختی کارڈز بنوانے کے لیے نہیں آتے۔عدالت نے دو خواجہ سراؤں کو سپریم کورٹ میں ملازمت دینے کا فیصلہ بھی کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سراؤں کے معاشرتی مسائل حل ہونے چاہئیں، ہم تو خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لارہے ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کے خلاف ویب سائٹس کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کے حوالے سے سفارشات دو ہفتوں میں طلب کرلیں۔