اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کلثوم نواز کی میت جمعے کوپاکستان لائے جانے کا امکان،جنازے میں ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز شریک ہوں گے یا نہیں ، اس کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے حسن نوازاور حسین نواز کیخلاف احتساب عدالت میں پاناما کیسز سے متعلق ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔ عدالت نے
حسن اور حسین نواز کومختلف کیسز میں طلب کررکھا ہے ۔تاہم وہ نیب اور عدالت کے حکم کے باوجود پیش نہیں ہوتے رہے۔جس پرعدالت نے انہیں اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے صدر شہبازشریف پہلی دستیاب فلائٹ سے لندن جائینگے ان کے ہمراہ فیملی کے دیگر افراد بھی ساتھ ہونگے۔