اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے آئی ایم ایف کے چنگل سے چھٹکارے کیلئے حکومت کو چند تجاویز پیش کی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہیے اور ہمیں آئی ایم ایف کے بغیر جینا سیکھنا ہو گا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کو حکمت عملی کے ذریعے کم کرنا ہو گا۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے تجویز کیا کہ چین کے مختلف شہروں
میں روڈ شو کر کے یوآن میں رقم اٹھائی جا سکتی ہے جسے چین کے ساتھ تجارت میں استعمال کیا جائے تو ڈالر کی ضرورت کم ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بانڈ فلوٹ کیے جا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ غیر ضروری چیزوں کی درآمد بند کرنے سے مجموعی طور پر 9 سے 10 ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔ڈاکٹر اشفاق حسن کے مطابق یہ ان کی اپنی رائے ہیں، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اور اس کا ایجنڈا وزیر خزانہ طے کریں گے۔