منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں تمام رکاوٹیں ختم،سابق وزیر خزانہ کو برطانیہ سے پاکستان کیسے لایا جائیگا، اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میںکیا بڑااعلان کر دیا؟

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اٹارنی جنرل انور منصور نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت جاری ہے۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کا

سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیا جا چکا ہے اور ان کا عام پاسپورٹ بھی منسوخ کردیا ٗ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت اسحاق ڈار کے پاس کوئی سفری دستاویز نہیں جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا تو پھر اسحاق ڈار کیسے واپس آئیں گے ٗایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہیں وطن واپس لانے کیلئے طریقہ کار موجود ہے۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل انور منصور سے مکالمے کے دوران کہا کہ کیا آپ نے یہ معاملہ دیکھا ہے جس پر انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار کو وطن واپسی کے معاملے پر متعلقہ حکام سے بات کی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کو مفرور قرار دینے کا آپ کو علم ہوگا، کیا اب بھی ریاست انہیں واپس نہیں لاسکتی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ برطانیہ سے تحویل ملزمان کا معاہدہ موجود ہے جس پر اٹارنی جنرل نے کہا اس کے لیے وہاں کی عدالتوں میں جانا پڑے گا۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اسحاق ڈار کی جائیدادیں شناخت کرلی ہیں اور جائیدادوں کو منسلک کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت جاری ہے جس پر عدالت نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو

اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جن میں مختصر مدت کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔مسلسل غیر حاضری پر احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017 کو اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا جبکہ وہ لندن میں قیام پذیر ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ وہ علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…