اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ 9 نومبر سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 11 نومبر کو آمنے سامنے ہونگی۔ آئی سی سی حکام کے مطابق میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں

عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور کوالیفائر ون جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں، فائنل سمیت تمام 23 میچز براہ راست نشر کئے جائیں گے اور پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ڈی آر ایس سسٹم بھی استعمال کیا جائیگا، ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ، سینٹ لوشیا، سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، اینٹی گووا اور پروویڈنس اسٹیڈیم، گیانا میچز کی میزبانی کریں گے، سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم 22 نومبر کو دونوں سیمی فائنلز اور 24 نومبر کو شیڈول فائنل کا بھی میزبانی ہو گا۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی روز پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کوالیفائر ون سے ہو گا، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 11 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ صف اول کی آٹھ بہترین ٹیموں نے براہ راست ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ بقیہ دو ٹیموں کو کوالیفائر مرحلہ عبور کرنا ہو گا، ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ 7 سے 14 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، ہالینڈ، پاپوا نیو گنی، سکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، یوگینڈا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے فائٹ کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…