اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پی سی بی میں ایسی پالیسی بنائیں گے کہ چیئرمین سمیت ہر کوئی جواب دہ ہو، احسان مانی

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں موجود ہے لیکن انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اس عہدے کیلئے ماجد خان کا نام تجویز نہیں کیا۔احسان مانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی جانب سے ماجد خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر بنائے جانے کی تجویز سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بات سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس طرح کی خبریں کون پھیلا رہا ہے اور ان کا مقصد کیا ہی ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ موجود ہے اور وہ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات آئین کے مطابق چلائے جائیں۔احسان مانی نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں تمام تر اختیارات چیئرمین نے اپنے پاس رکھے حالانکہ چیئرمین کا کام پالیسی اور حکمت عملی تیار کرنا ہوتا ہے اور اس پر عملدرآمد کیلئے چیف ایگزیکٹو کو ہونا چاہیے۔اگر تمام اختیارات چیئرمین کے پاس ہی ہوں گے تو پھر اسے کون مانیٹر کریگا میں چاہتا ہوں کہ چیئرمین سمیت ہر کوئی جواب دہ ہو۔انھوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کے بعد بھی پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ برقرار رہے گا۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کو بظاہر پاکستان کرکٹ بورڈ سے الگ رکھنے کی باتیں ہوتی ہیں لیکن درحقیقت پاکستان سپر لیگ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہی لوگ چلاتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ اور قائد اعظم ٹرافی میں کوئی بھی فرق نہیں کر سکتا۔ پاکستان سپر لیگ کے معاملات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا اور اس کے روز مرہ معمولات چلانے کیلئے مینیجنگ ڈائریکٹر کی سطح کی تقرری کی جائے گی۔احسان مانی نے کہا کہ وہ میڈیا ڈپارٹمنٹ کو بھی پیشہ ورانہ انداز میں چلانا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ میڈیا کو ایک ہی جگہ سے خبریں اور معلومات فراہم کی جائیں جیسا کہ آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز میں ہوتا ہے اسی لیے انھوں نے بورڈ میں غیر ضروری واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ انھیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں آئے ہوئے چند ہی روز ہوئے ہیں وہ ابھی تمام معاملات کو سمجھ رہے ہیں اور کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں کرنے میں یقین نہیں رکھتے۔ وہ کچھ وقت لیں گے لیکن جو بھی فیصلہ کریں گے اس کا مقصد پاکستان کی کرکٹ کو آگے لے جانا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…