پاکستان میں خواندگی کی شرح 58 فیصد،چاروں صوبوں میں پہلے نمبر پر کون ہے؟یونیسکو نے تفصیلات جاری کردی

8  ستمبر‬‮  2018

اسلا م آباد ( آن لائن )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہفتہ کو خواندگی کا دن منایا گیا۔ یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواندگی کی شرح 58 فیصد ہے۔ پنجاب میں صورت حال دیگر صوبوں کی نسبت بہتر ہے۔خواندگی کی شرح پنجاب میں سب سے بہتر 71 فیصد ہے،سندھ 69 ، کے پی کے 60 اور بلوچستان میں 50 فیصد آبادی خواندہ ہے۔ پنجاب میں 64فیصد خواتین ناخواندہ ہیں، جبکہ بلوچستان کی 87 فیصد،سندھ 78 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 69 فیصد خواتین پڑھنا لکھنا نہیں جانتیں۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 46 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے۔ جس کی بہت سی وجوہات ہیں۔وزیر برائے اسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہناہے کہ معاشرے میں تعلیم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہو گی، غربت اور وسائل کی کمی کے باعث والدین اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلواتے۔ماہر تعلیم ڈاکٹر طارق حسین کا کہنا ہے کہ حکومت کو تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔ اگر وظائف دیے جائیں اور تعلیم مفت کر دی جائے تو شرح خواندگی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…