اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی باتیں پرچی سے نہیں دل سے نکلیں جس میں پوری قوم کی آواز شامل تھی، بے مثال جنگی نغمے’’تم ہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے‘‘ کے خالق گروپ کیپٹن (ر)سلطان محمود حالی نےوزیراعظم عمران خان کی تقریر کو قوم کی آواز قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بے مثال جنگی نغمے’’تم ہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے‘‘ کے
خالق گروپ کیپٹن (ر)سلطان محمود حالی نےجی ایچ کیو میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب سے وزیراعظم عمران خان کے مطابق کو قوم کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں پرچی سے نہیں دل سے نکلی ہیں جس میں پوری قوم کی آواز شامل تھی۔ ان کی تقریر میں جذبہ تھا اور میں دیکھتا ہوں کہ ہماری قوم کو جس کی ضرورت وہ عمران خان کی صورت میں پوری ہو گئی ہے۔ گروپ کیپٹن (ر)سلطان محمود حالی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی تقریر میں ریاست مدینہ اور نبی کریمﷺ کی مثالیں دیں اور ملک و قوم کیلئے بے لوث اور صلہ کے بغیر کام کرنے کا کہا ۔ اس موقع پر حالی نے واقع سناتے ہوئے کہا کہ میں نے جب جنگی نغمہ ’’تم ہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے ‘‘لکھا تو اس کو پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عالمگیر نے گایا ، میں عالمگیر سے کہا تھا کہ اس کو ایسے گانا کہ ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جائیں جس پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہوں نے پاک فضائیہ سے اس جنگی نغمے کوگانے کا ایک دھیلہ تک نہیں لیا اور یہی بات وزیراعظم عمران خان نے بھی کہ قوم کیلئے بغیر صلے اور بے لوث ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔گروپ کیپٹن (ر)سلطان محمود حالی نے کہا کہان کی تقریر میں جذبہ تھا اور میں دیکھتا ہوں کہ ہماری قوم کو جس کی ضرورت وہ عمران خان کی صورت میں پوری ہو گئی ہے۔