لاہور (مانیٹرڈیسک)معروف تجزیہ نگار حارث نواز نے عمران خان کی یوم دفاع کے موقعے پر تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر سے پاک افواج کے افسران اور جوانوں کا مورالا بلند ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈر (ر)حارث نوازکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں پچھلی کئی حکومتوں کی جانب سے پاک فوج کیخلاف ہمیشہ خبر یں پلانٹ ہوتیں رہیں ہیں ،
پراپیگنڈے ہوتے رہے اور فوج کو بدنام کرنے کیلئے ان پر الزام تراشی کی جاتی رہی ہے ۔ایسے رویے سے پاک فوج کا مورال پر ہمیشہ برا اثر پڑتا رہا ہے۔ معروف تجزیہ نگار بریگیڈر (ر)حارث نوازنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے یوم دفاع کے موقعے پر کی گئی تقریر سے پاک فوج اور افسران سمیت نوجوانوں کا حوصلہ بڑا ہے اور دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ حکومت ، فوج اور قوم ایک ساتھ ہیں جس طریقے سے شہدا کا دن منایا گیا اس سے پاکستان کے دشمنوں کو پتہ چل جانا چاہیے کہ اب پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے جرات نہ کرے ۔ واضح رہے کہ یوم دفاع و شہداءکے موقع پر کے موقعے پر وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ، سروس چیفس، پارلیمنٹری کولیگز اور پاکستان کے شہداءکے لواحقین کو خوش آمدید کہا اور اپنی بات کا آغاز 6 ستمبر 1965ءکی جنگ سے جڑے ایک دلچسپ واقعے سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چھ ستمبر 1965ءکو جب جنگ شروع ہوئی تو میں 12 سال کا تھا۔ مجھے یاد ہے کہ ہمارے گھر زمان پارک میں شیلنگ کی آوازیں آنا شروع ہوئیں تو پھر ہم چھت پر چڑھ گئے جہاں سے بم پھٹتے دیکھے جا سکتے تھے اور مجھے وہ منظر کبھی نہیں بھولتا۔7 ستمبر کو زمان پارک میں ہمارے جتنے بھی بڑے تھے، سب جمع ہوئے کیونکہ ایک افواہ تھی کہ رات کے وقت ہندوستان کے پیراٹروپرز نے لاہور میں اترنا ہے۔ ہماری ایک سول فورس بنی جس میں میرے تمام بڑے کزنز تھے۔ انہوں نے زمان پارک میں مورچہ بنایا اور بھارتی پیراٹروپرز کا انتظار کرنے لگے۔