سنسناٹی (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے شہر سنساٹی میں ایک مسلح شخص نے ایک بنک میں گھس کر فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پولیس نے اس حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنساٹی شہر کے پولیس سربراہ ایلیٹ اسحاق نے بتایا کہ مسلح شخص نے فوارہ چوک میں واقع ففتھ تھرڈ بنک کی عمارت میں داخل ہوکر فائرنگ کردی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔اس کے بعد وہ بنک کی لابی میں داخل ہوگیا جہاں اس کا پولیس افسر وں کے ساتھ
فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔سنساٹی کے مئیر جان کرینلے کا کہنا تھا کہ مسلح شخص بے گناہ شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کررہا تھا ۔ یہ ایک خوف ناک منظر تھا لیکن ہمارے افسر اس کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئے او ر انھوں نے خطرے پر فوری طور پر قابو پا لیا ۔بنک کے نزدیک واقع دفتر میں کام کرنے والے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے ایک درجن سے زیادہ گولیاں چلنے کی آواز یں سنی ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد بنک کے ارد گرد کے علاقے کو راہ گیروں کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا ۔