منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل میں شریف فیملی کو قید ہوئے کتنے ہفتے ہو چکے ہیں؟ نواز شریف چوہدری نثار کے کون سے قریبی ساتھی ملنے گئے، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی ) ایون فیلڈریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر سے جمعرات کو اڈیالہ جیل میں 40 لیگی رہنماؤں سمیت 70 افراد نے ملاقات کی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں شریف فیملی کو قید کاٹتے ہوئے آج 8 ہفتے مکمل ہوگئے۔جیل میں نواز شریف سے شہباز شریف ان کے اہل خانہ جنید صفدر سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں جاوید ہاشمی، مریم اورنگزیب، طارق فضل چوہدری، سینیٹر چوہدری تنویر خان، سائرہ افضل تارڑ، مشاہد اللہ سمیت

کئی پارٹی رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔آج ملاقاتیوں کی فہرست پہلے کے مقابلے میں دگنی رہی ،صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی ملاقاتوں میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے قریبی ساتھی سابق ایم پی اے حاجی عمر فاروق بھی سابق وزیر اعظم سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل پہنچے۔صحافیوں کے سوالوں پر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ وہ کسی موضوع پر بات نہیں کرسکتے۔ذرائع نے بتایا کہ ان کی جانب سے این اے 63 کے ٹکٹ کا مطالبہ کیا گیا جس پر وہ نواز شریف سے کوئی خاطر خواہ جواب حاصل نہیں کر سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…