منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

کیا فاروق ستار واقعی پی ٹی آئی جوائن کر رہے ہیں؟ ایم کیو ایم رہنما نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش سے متعلق کہاہے کہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے قریبی دوستوں سے مشاورت کررہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بعض اراکین نے دعوت دی ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں، تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کررہا ہوں۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھاکہعارف علوی کے صدر منتخب ہونے کے بعد این اے 247 کی نشست خالی ہونے جارہی ہے اور تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ این اے 247 پر میں کھڑا ہو جاؤں۔فاروق ستار نے اپنی پٹیشن سے متعلق بتایا کہ الیکشن کمیشن میں بڑی سیاسی جماعتوں کے بے لگام انتخابی اخراجات پر درخواست دی ہے، قومی اسمبلی کے رکن کے اخراجات 40 لاکھ رکھے گئے ہیں، سیاسی جماعتیں لاکھوں اور کروڑوں روپے خرچ کردیتی ہیں، اس طرح امیدوار کو عام انتخابات میں یکساں مواقع نہیں مل پاتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…