ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی شہزادے احمد بن عبدالعزیز نے اپنے بھائی شاہ سلمان سے اختلاف کی تردیدکرتے ہوئے سعودی شاہی خاندان میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں ان کے خطاب کے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔واضح رہے کہ لندن میں شہزادہ احمد نے خطاب میں
یمن جنگ کا ذمے دار شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ پورے شاہی خاندان کو ذمے دار قرار دینا درست نہیں ان کے خطاب کی وڈیو انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوئی تھی۔تاہم ان کی وضا حت کے بعد سعودی شاہی ارکان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شہزادہ احمد کی جانب سے شاہ سلمان کے ہاتھ کا بوسہ لینے کی تصاویر پوسٹ کی گئیں ہیں۔