منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی معاشی ایڈوائزری کونسل میں تعینات قادیانی رکن عاطف میاں کب قادیانی بنے ، قادیانیوں کے سخت ترین مخالف عاطف میاں کس سے اتنا متاثر ہوئے کہ جماعت احمدیہ میں شامل ہوگئے، جاوید چوہدری کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ چودھری فواد‘ ایاز صادق‘ شہلا رضا اور احسن اقبال کی رائے سننے میں کیا حرج ہے؟ یہ چاروں ایک دوسرے کے شدید سیاسی مخالف ہونے کے باوجود تین دن سے ڈاکٹر میاں عاطف کے معاملے میں ایک پیج پر ہیں‘ ہمیں ان کی بات بھی سن لینی چاہیے‘

یہ کیا کہہ رہے ہیں ہم اس طرف آنے سے پہلے عاطف میاں کا پروفائل دیکھیں گے‘ عاطف میاں کے والدین پاکستانی ہیں‘ابتدائی تعلیم پاکستان سے حاصل کی اور یہ1993ءمیں اعلیٰ تعلیم کےلئےامریکا چلے گئے‘میسا چیوسیٹس یونیورسٹی سے ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس سی اور پھر اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی‘یہ امریکا کی ٹاپ یونیورسٹی پرنسٹن میں پبلک پالیسی اینڈ فنانس کے پروفیسر ہیں‘ وڈروولسن سکول کے جولیس رابن اووٹز سنٹر کے ڈائریکٹر ہیں اور یہ پاکستان کے پہلے اور واحد معاشی ماہر ہیں جن کا نام آئی ایم ایف کے 25 بڑے معاشی ماہرین کی فہرست میں آیا‘ یہ انٹرنیشنل ڈیبٹ مارکیٹس کے ماہر ہیں‘ دنیا بھر کے مقروض ملک قرضوں سے جان چھڑانے کےلئے ان سے مشورہ لیتے ہیں‘ آج سے چار پانچ سال قبل دنیا کے بڑے معاشی ماہرین نے ان کا نام نوبل انعام کےلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پھر پاکستانی ہونا رکاوٹ بن گیا چنانچہ یہ اس وجہ سے اس ”آپشن“ سے ڈراپ ہو گئے تاہم شاید مستقبل میں یہ امکانات دوبارہ پیدا ہو جائیں‘ عمران خان ان کے فین ہیں‘ یہ امریکا جاتے تھے تو یہ عاطف میاں سے ملتے تھے‘ یہ ان کی ذہانت اور مہارت دونوں سے بہت متاثر ہیں چنانچہ انہوں نے 2014ءکے دھرنے کے دوران 13 ستمبر کو پہلی بار عاطف میاں کا نام لیا‘ عمران خان کا کہنا تھا‘ میری حکومت آئی تو میں عاطف میا ں جیسے لوگوں کو وزیرخزانہ بناؤں گا‘

عمران خان کے اعلان نے پاکستان میں جہاں عاطف میاں کو متعارف کرا دیا وہاں یہ انکشاف بھی ہوا یہ احمدیہ جماعت سے تعلق رکھتے ہیں‘یہ جماعت پاکستان میں غیر مسلم ڈکلیئرڈ ہے‘ عمران خان پر تنقید شروع ہوگئی ‘ عمران خان نے عاطف میاں پر یوٹرن لے لیا‘ ان کا کہنا تھا ”میں نہیں جانتا تھا یہ احمدی ہیں“ عاطف میاں کے اپنے اعترافات کے مطابق یہ 2002ءمیں احمدیہ جماعت میں شامل ہوئے تھے‘

والدین نے انہیں 1993ءمیں اعلیٰ تعلیم کےلئے ایم آئی ٹی بھجوایا تھا‘ یونیورسٹی میں احمد شیخ نام کے ایک قادیانی مبلغ کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی‘ یہ قادیانیوں کے خلاف تھے لیکن یہ احمد شیخ کی شخصیت سے متاثر ہوئے‘قادیانیت کی کتابوں کا مطالعہ کیا اور 2002ءمیں قادیانیت کا فارم بھر دیا‘ یہ اس وقت مجلس خدام احمدیہ میں بھی کام کر رہے ہیں اور یہ لندن میں احمدیوں کے

مرکز قادیان کے مالیاتی امور کے انچارج بھی ہیں‘والدین نے احمدیت قبول کرنے پران کی شدید مذمت کی تھی۔ہم اگر مذہبی رجحانات سے بالاتر ہو کر دیکھیں تو بے شک عاطف میاں ایک شاندار‘ بین الاقوامی شہرت یافتہ معاشی ماہر ہیں‘ فنانشل ٹائمز نے ان کی کتاب ہاؤس آف ڈیبٹ کو سال کی بہترین کتاب ڈکلیئر کیا‘ عاطف میاں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے

پاکستانی ہیں‘عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد 18 رکنی اکنامک ایڈوائزری کونسل بنائی‘عاطف میاں کو اس کونسل میں پرائیویٹ سیکٹر ممبر کی حیثیت سے شامل کیا گیا‘ یہ کونسل حکومت کو معاشی شعبے میں مشورے دے گی‘ یہ اٹھارہ ارکان حکومتی یا ریاستی ملازم نہیں ہیں‘ یہ کسی قسم کی مراعات‘ تنخواہ اور سہولتوں کے حق دار بھی نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…