ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

گاڑیوں میں تبدیلی لاکر جدید تر بنانیوالے دو پاکستانی نژاد برطانوی بھائیوں کی دھوم

datetime 6  ستمبر‬‮  2018 |

لندن(این این آئی)گاڑیوں میں تبدیلی لاکر جدید تر بنانیوالے 2 پاکستانی نڑاد برطانوی بھائیوں کی دھوم مچ گئی ،برطانوی ٹی وی کے مطابق یہ دونوں بھائی ایسیکس میں ایک سپر کار ورکشاپ کے مالک ہیں، جہاں دنیا کی پاورفل اسپورٹس کاروں میں اپنی مرضی کے مطابق اصلاحات، ڈیزائننگ میں تبدیلی اور اختراعات کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے پاس بہت سے لوگ آتے ہیں، جو اپنی کاروں کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ اپنا کوئی ذاتی برانڈ بنا رہے ہوں۔ لوگ اپنی کاروں کو اپنے اسٹائل کے

مطابق بنانا چاہتے ہیں اور یہ ایک فیشن اسٹیٹمنٹ بن گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شوقین افراد اپنی گاڑیوں کو منفرد بنانے کے لیے ایک لاکھ پاؤنڈ تک اْڑا دیتے ہیں۔کاشف کے مطابق لوگ اپنی کاروں پر پیسہ خرچ کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں کے لیے یہ ایک لو افیئر کی طرح ہے، جن لوگوں کو فاسٹ کاریں پسند ہیں، وہ اس پر بغیر حساب کتاب کے پیسہ لگا دیتے ہیں۔ان دونوں بھائیوں نے 20 برس قبل مشرقی لندن میں اپنے والد کے گھر کے ڈرائیو وے سے فاسٹ کاروں پر کام کا آغاز کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…