منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد شروع، عوام کو فراہم کیے جانیوالے گھر کا رقبہ اور قیمت کیا ہو گی؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے گھروں کی قیمت کا اعلان کردیا گیا، غریب طبقہ کے افراد کو بہت کم قیمت پر اپنا گھر فراہم کیا جائے گا، غریب عوام کو ممکنہ طور پر 120 مربع گز زمین پر 20 لاکھ روپے میں گھر فراہم کیے جانے کیلئے منصوبہ بندی سامنے آ گئی۔ تحریک انصاف نے پچاس لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا، یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل اعلان کیا تھا کہ

وہ حکومت میں آکر 50 لاکھ سستے گھر تعمیر کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ بھولے نہیں اور حکومت سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھی انہوں نے سستے گھروں کی تعمیر کا وعدہ پورا کرنے کا اعلان کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے تعمیر کرائے جانے والے پچاس لاکھ گھر ان لوگوں کے لئے بنائے جائیں گے جو اپنا مکان بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔ رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ جو لوگ صاحب ثروت ہیں انہیں سرکاری تعمیر شدہ گھر ہرگز نہیں دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے تعمیر کرائے جانے والے یہ مکان صاحب ثروت افراد کو ہرگز نہیں دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ مکانات ٹھیکیداروں کے بجائے نجی شعبہ کی ممتاز تعمیراتی کمپنیوں کے ذریعے تعمیر کرائیں جائیں گے تاکہ ان میں کم سے کم قیمت میں گھر تیار کرنے کا مقابلہ ہوسکے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ شام محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے ایم بی اے پروفیشنل کے طلبہ کی جانب سے

ملک کی معیشت پر ہاوسنگ و تعمیرات کے شعبہ کے اثرات کے موضوع پر منعقد کئے جانے والے سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز آباد کے چیئرمین عارف یوسف جیوا، وائس چیئرمین فیاض الیاس، سابق سینئر وائس چیئرمین محمد حسن بخشی، ماجو کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک، فیکلٹی ممبر علی ناصر اور ماجو المنائی کے عبدل کریم ادھیا نے بھی خطاب کیا۔

آباد کے چیئرمین عارف یوسف جیوا نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی اعلان کردہ رہائشی سکیم کا انجام سابقہ حکومتوں کی اعلان کردہ رہائشی سکیموں کی طرح نہیں ہوگا اور وہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 12ملین مکانات کی ضرورت ہوتی ہے مگر ہرسال ہمارے ہاں 8 لاکھ مکانات کی کمی رہتی ہے جس کی نشاندہی ہم ہر حکومت کو کراتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…