منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

روسی صدر پوٹن نے چار پاکستانیوں کے لیے روس کے اعلیٰ سول خصوصی ایوارڈکا اعلان کردیا، ان چاروں افراد نے کیا کارنامہ انجام دیاتھا؟تفصیلات جاری

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک روسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے والے چار پاکستانی شہریوں کو روس کے آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ سے نوازدیا ۔ روسی کوہ پیما کو جولائی کے اواخر میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے ریسکیو کیا تھا۔روسی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے چار پاکستانی شہریوں کو آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ سے نوازا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے یہ پاکستانی شہری پاکستانی فوج کے اس ریسکیو مشن کا حصہ تھے جس میں ایک روسی کوہ پیما کو پاکستان کے شمالی علاقے میں ریسکیو کیا تھا۔ان افراد کو ایوارڈ دینے کا اعلان روس کے سرکاری گزٹ میں جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے کیا گیا۔ بیان کے مطابق اعلیٰ روسی ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی شہریوں میں قاضی محمد، عابد رفیق، محمد انجم رفیق اور فخر عباس شامل ہیں۔رواں برس جولائی کے مہینے میں دو روسی کوہ پیما پاکستان کے شمالی علاقوں میں بیافو گ گلیئشر کی لیٹوک ون نامی چوٹی سر کرنے کی کوشش کی دوران پھنس گئے تھے۔ روسی کوہ پیماؤں میں سینٹ پیٹرزبرگ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما الیگزنڈر گوکوف اور ان کے ساتھ سیرگئی گلازونوف شامل تھے۔دونوں کوہ پیماؤں کے پاس تین روز سے خوراک ختم ہو چکی تھی اور پچیس جولائی کے روز وہ ایک مقام پر پھنس گئے۔ اس دوران گلازونوف چوٹی سے گر کر ہلاک ہو گئے تاہم گوکوف کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری رکھی گئیں۔بیس ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر پھنسے اس روسی کوہ پیما کو آخر کار اکتیس جولائی کے روز ریسکیو کر لیا گیا تھا۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ پاکستانی فوج کے ریسکیو اہلکاروں نے پہلی مرتبہ اتنی بلندی پر کوئی کامیاب امدادی کارروائی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…