منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے کی چھت کے نیچے ایک اور فرضی چھت کا انکشاف،اس میں سے برآمد کئے جانیوالے چار تھیلوں میں کیا نکلا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(نیوزڈیسک)ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے کی چھت کے نیچے ایک اور فرضی چھت کا انکشاف،اس میں سے برآمد کئے جانیوالے چار تھیلوں میں کیا نکلا؟ حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے کراچی میں ہسپتال کے دورے کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلوں کے علاوہ ہسپتال کے کمرے کی چھت کے نیچے ایک فرضی چھت کا انکشاف ہوا ہے، ڈیلی پاکستان کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ

شرجیل میمن کے کمرے سے چار تھیلے بھی برآمد ہوئے تھے جن میں نوٹ بھرے ہوئے تھے جو چیف جسٹس کے ساتھ جانے والے حکام نے برآمد کئے تھے عینی شاہد نے دعویٰ کیا کہ وہ تھیلے بعد ازاں حکام اپنے ساتھ لے گئے ، ان تھیلوں میں کتنی ر قم تھی اس کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا، دریں اثناء چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی برآمدگی سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ شرجیل میمن نے شراب سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ کہا تھا کہ یہ بوتلیں ان کی نہیں، سندھ میں ہر بڑا آدمی بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ جاتا ہے۔ سپریم کورٹ میں غیر فعال ٹربیونلز کیس کی سماعت کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب بر آمدگی کے معاملے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں شرجیل میمن کے کمرے میں شہد کی کوئی بوتل دیکھ کر نہیں آیا اور ہمیں پتہ ہے کس کے قبضے میں بعد میں نمونے بدل دیئے گئے۔چیف سیکرٹری سندھ نے پی پی رہنما کے خون ٹیسٹ کی رپورٹ کو مشکوک قرار دیدیا۔چیف سیکرٹری نے عدالت میں کہاکہ لگتا ہے رپورٹ میں ٹیمپرنگ ہوئی ہے، ہمارے پاس سب جیل اور ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دیں گے۔ چیف جسٹس نے غیر فعال ٹربیونلز پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے عدلیہ کام نہیں کر رہی،خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کو کسے فعال کرنا ہے؟

چیف سیکرٹریز نے کہا کہ سندھ ، کے پی میں تمام عدالتیں اور ٹربیونل فعال ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں 4 خصوصی عدالتوں میں ججز کی تقرری رہتی ہے۔عدالت نے ڈرگ کورٹ کے جج اور ممبرز کی تقرری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جج کیساتھ دو ممبرز بٹھانے کی کیا ضرورت ہے؟ ڈرگ کورٹ میں ممبرز کی عدم دستیابی سے کیس متاثر ہوتے ہیں،پنجاب میں ڈرگ کورٹ کے جج کی تنخواہ ممبر سے کم ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ

ممبرز کی تنخواہیں چار لاکھ سے زیادہ ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے کہاکمال ہے، کھا رہے ہیں بیٹھ کر،قانون میں ترمیم کرکے ممبر کی تقرری ختم کریں جس کے بعد عدالت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔اس کے علاوہ ایک اور کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ کراچی میں ہسپتال کا دورہ کیا تواس پر شور مچا ہے، میرا مقصد شراب پکڑنا نہیں تھا، مجھے کارروائی کرنی ہوتی تو خود نمونے قبضے میں لے کر آگے بھیجتا، اسی وقت متعلقہ ملزمان کو گرفتار کراتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…