پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا این اے 243میں ضمنی انتخاب کے لیے 4امیدواروں کا سروے کرانے کا فیصلہ،نام سامنے آگئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کا این اے 243میں ضمنی انتخاب کے لیے 4امیدواروں کا سروے کرانے کا فیصلہ،نام سامنے آگئے کراچی (این این آئی) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 میں ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق اپنے 4 امیدواروں کا سروے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی چھوڑی گئی

نشست این اے 243 کی نشست پر تحریک انصاف کے 4 مضبوط امیدوار سامنے آگئے۔ان میں رشید گوڈیل ، عالمگیر محسود، آفتاب صدیقی اور اشرف قریشی میں سخت مقابلہ ہے جبکہ پارٹی نے چاروں امیدواروں کا انتخاب سے قبل حلقے میں سروے کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے اس سے قبل عام انتخابات میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے شہریار آفریدی کو حلقے میں سروے کرائے جانے کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کیا تھا۔حلقہ این اے 243 گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، جمشید کوارٹرز، بہادرآباد اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہے جہاں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی رضا عابدی کو 67 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔ایم کیو ایم پاکستان نے اب اس حلقے پر فیصل سبزواری کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جس پر دلبرداشتہ ہو کر علی رضا عابدی نے گزشتہ رات پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے دوران جیتنے والے امیدواروں نے 28 نشستیں چھوڑی ہیں جن پر ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…