اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملک کے مختلف حصو ں میں بارش نے موسم کوخوشگوار بنادیا ۔ آئندہ دو روزتک بالائی خیبر پختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویڑن)، فاٹا،اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آبادڈویڑن)،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور، کوئٹہ، ڑوب قلات، سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن میں چند مقامات پرتیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی/وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی ڈویڑن اور گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔آئندہ دو روز کے دوران موسم کی صورتحال غیریقینی رہیگی۔اس دوران پنجاب،خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کاشتکار گندم کی کٹائی/گہائی کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔گزشتہروز خیبرپختونخوا، فاٹا،اسلام آباد، پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، سکھر، لاڑکانہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 56،کالام36،پاراچنار34، پٹن30، مظفرا?باد29، سیدو شریف25، میرخانی24،دروش21، چترال، بالاکوٹ20، لوئر دیر17، چراٹ16، بہاولپور(ایئر پورٹ13، سٹی10)، لاڑکانہ13، پشاور (ایئر پورٹ13، سٹی10)، کاکول12، گوپس، سبی11،مری10،گڑھی دوپٹہ، کوہاٹ09،راولاکوٹ07،لاہور(سٹی06، ایئر پورٹ05)،فیصل آباد، قصور،منگلہ05،جہلم، دیر، کوٹلی04، اسلام ا?باد (زیروپوائنٹ04،گولڑ03، بوکڑہ02، سید پور01)، جوہر آباد، اوکاڑہ، سرگودھا، سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میں02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ تربت43، شہید بینظیرآباد، جیکب آباد، سبی، میرپور خاص، لاڑکانہ، لسبیلا، موہنجوداڑو اور رحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے مختلف حصو ں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننے والے لیگی ...
-
آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
-
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت ...
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
-
جولائی اور اگست میں زمین کے معمول سے زیادہ تیز گھومنے کی پیشگوئی
-
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
-
پاک سوزوکی نے بھی اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی میاں بیوی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
-
ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ‘وردی’ ہے، محسن نقوی
-
ٹرمپ کی غیرملکی طلبا کیلئے محدود مدت کے ویزے کی تجویز پھر سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شہباز،نثار ملاقات: سابق وزیر داخلہ کو شکست دے کر ایم این اے بننے والے لیگی رہنما کا تہلکہ انٹرویو ...
-
آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
-
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
-
جولائی اور اگست میں زمین کے معمول سے زیادہ تیز گھومنے کی پیشگوئی
-
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ
-
پاک سوزوکی نے بھی اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستانی میاں بیوی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
-
ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ‘وردی’ ہے، محسن نقوی
-
ٹرمپ کی غیرملکی طلبا کیلئے محدود مدت کے ویزے کی تجویز پھر سامنے آگئی
-
جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں ، جاوید اختر کے دو سال پرانے انٹرویو کا کلپ وائر
-
سانپ نے آسٹریلوی پرواز میں گھنٹوں کی تاخیر کروادی