اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

یمن سے ایرانی ساختہ مواصلاتی آلات کی بھاری کھیپ برآمد

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کی سرکاری فوج نے ملک کے مختلف مقامات پر ایران نواز حوثی باغیوں کے ٹھکانوں سے ایرانی ساختہ جاسوسی اور مواصلاتی آلات کی بھاری مقدار برآمد کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبدہ مجلی نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں میں تلاشی کے دوران ایرانی ساختہ اسلحہ، گولہ بارود ، بھاری مقدار میں وائر لیس مواصلاتی آلات اور جدید ترین جاسوسی کے آلات قبضے میں لیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ایران پر حوثی باغیوں کو اسلحہ کی

فراہمی کا الزام عاید کیا جاتا ہے مگر یہ پہلا موقع ہیکہ حوثیوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں جدید ترین ایرانی مواصلاتی اور جاسوسی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ یہ آلات جاسوسی صعدہ کے مختلف مقامات سے قبضے میں لیے گئے۔ صعدہ گورنری یمن میں حوثی باغیوں کا گڑھ سمجھی جاتی ہے۔بریگیڈیئر عبدہ مجلی نے بتایا کہ حوثی ایرانی ساختہ جاسوسی کے آلات کی مدد سے یمنی فوج کی نقل وحرکت، الحدیدہ الصلیف بندرگاہوں پربحری جہازوں اور دیگر سرگرمیوں اور کھلے سمندر میں عالمی جہاز رانی کی مانیٹرنگ کرتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…