پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

لاہور میں غیرت کے نام پر پریمی جوڑا قتل

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور میں غیرت کے نام پر پریمی جوڑے کو موت کے گھا ٹ اتا ر دیا گیا ۔ جوڑے کو بدترین تشدد کے بعد کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے مقتولہ لڑکی کے والدین نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پریمی جوڑے اقراء اور طاہر نے گھروالوں کی مرضی کے برعکس شادی کر لی تھی جس پر دونوں کے اہلخانہ ناخوش تھے پریمی جوڑے کو گزشتہ روز قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے دونوں کے اہلخانہ سے تفتیش کی جس میں مقتول افراد کے اہلخانہ نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے پولیس کے مطابق مقتولہ اقراءاور مقتول طاہر شادی کے بعد الگ گھر میں رہائش پذیر تھے جن کو لڑکی کے اہلخانہ نے بدترین تشدد کے بعد کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا اور دونوں کی نعشوں کو شیر شاہ کے علاقے میں پھینک دیا تھا ۔ لاہور پولیس نے مقتولہ لڑکی کے والدین کو گرفتار کر کے تھانہ چوہنگ منتقل کر دیا ہے جہاں انہوں نے اعتراف جرم کر لیا اور پولیس کو بتایا کہ قتل کی وجہ غیرت تھی اس لئے ایسا اقدام کیا ۔

مزید پڑھیے:بلیک ہولزکائنات کے پر اسرارراز ‎

 



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…