کراچی(آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیامقدمہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمہ منشیات ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے مقدمے میں شرجیل میمن، گارڈ اور ان کے ملازم کا زکر ہے۔ مقدمے
میں محمدجام، شکر دین اور مشتاق علی کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ایک بوتل میں شراب موجود تھی۔مقدمے میں جیل کے عملے کا مقدمے میں کوئی زکر نہیں کیا گیا ہے۔جبکہ جیل کے تعینات عملے نے شراب کی بوتلوں سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔