ریاض(این این آئی) ایک سعودی عہدے دار نے ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب قطر کے گرد ایک نہر کھود کر اسے جزیرہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سینیئر مشیر سعود القحطاتی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھاکہ میں بے چینی سے جزیرہ سلوا کے منصوبے کی تکمیل کی تفصیلات کا انتظار کر
رہا ہوں۔ ایک عظیم، تاریخی منصوبہ جس سے خطے کا جغرافیہ بدل جائے گا۔قطر نے ابھی تک اس پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔اس منصوبے کا مقصد قطر کو سعودی سرزمین سے الگ کر دینا ہے اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ 14 ماہ سے جاری تنازعے کا حصہ ہے۔اس منصوبے پر 75 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور اس کے ایک حصے میں ایٹمی فضلہ رکھنے کا گودام قائم کیا جائے گا۔