لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر بلدیات پنجاب علیم خان لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں ن لیگ کا فارورڈ بلاک بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، 80 چیئرمین، 45 وائس چیئرمین نے نئے بلاک میں جانے کے لیے تیار ہو گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے چیئرمینوں کی اکثریت نے وزیر بلدیات علیم خان سے ملاقات کی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق علیم خان پورے صوبے میں خاصے متحرک دکھائی دے رہے ہیں، تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں کوئی خاطر خواہ کامیابی ابھی تک نہیں ملی لیکن
میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور میں بڑی کامیابی کے قریب پہنچ چکے ہیں، اس میں 80 چیئرمین، 45 سے زائد وائس چیئرمین اور بہت سارے کونسلرز ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف کے بلاک میں آنے کو تیار ہیں اور انہوں نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اس حوالے سے آئینی اور قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے اور کچھ دنوں بعد یہ لوگ اعلان کر دیں گے۔ پہلے مرحلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں عبدالعلیم خان خاصے متحرک ہیں۔