جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جیالے نوکری کی درخواستیں لیکر بلاول بھٹو کے پاس نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے ،تقریب ختم ہوئی تو ان کیساتھ کیا سلوک کیاگیا؟افسوسناک صورتحال

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(سی پی پی )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپنے انتخابی حلقے کے مرد و خواتین پولنگ ایجنٹس کے اعزاز میں نوڈیرو ہاوس میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر جیالے اپنے ہمراہ مختلف مسائل پر درخواستیں لائے جنہیں ردی سمجھ کر پھینک دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تقریب کے دوران جیالے اپنے ہمراہ ملازمت سمیت دیگر مسائل پر مبنی درخواستیں ساتھ لائے ‘جنہیں گیٹ کے

باہر وصول کیا جاتا رہا اور کارکنان کی عدم موجودگی پر تمام درخواستوں کو گیٹ کے پاس ہی پھینک دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر جب کارکنان نوڈیرو ہاوس سے باہر نکلے تو اپنی درخواستوں کو قدموں کی زینت بنتا دیکھ کر مایوس ہو گئے اور اپنی درخواستیں ڈھونڈتے دکھائی دیئے۔کارکنان کا کہنا تھا کہ وہ پولنگ ایجنٹس اور جیالے ہیں‘ بلاول بھٹو کو دینے کے لیے درخواستیں لائے جنہیں ردی سمجھ کر پھینک دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…