لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کی 10 اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، مذکورہ کیمرے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے نصب کئے ہیں، جن کے ذریعے شہر کی ان دس شاہراہوں پر گاڑیوں کی اوور سپیڈ کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر کوئی گاڑی اوور سپیڈ کی
مرتکب پائی گئی تو اس کا فوری چالان کر کے بذریعہ ایس ایم ایس گاڑی کے مالک کو آگاہ کیا جائے گا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہر میں واقعہ علامہ اقبال روڈ، پیکو روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مال روڈ اور فیروز پور روڈ سمیت دیگر سڑکیں شامل ہیں، جن پر گاڑیوں کی ڈرائیونگ کے دوران حد رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔