پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ پر افغان گورنر کے حملے کا انکشاف ،افغان وزارت خارجہ کوبتانے کے باوجود افسوسناک صورتحال کا سامنا

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ پر افغان گورنر کے حملے کا انکشاف ہوا ہے۔گزشتہ روز پاکستانی حکومت نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قونصل خانہ بند کرنے کی وجہ سامنے آئی ہے کہ صوبے ننگرہار کے گورنر حیات اللہ حیات نے 29 اگست کو قونصل خانے پر دھاوا بولا تھا۔ سفارتی ذرائع کے

مطابق گورنر ننگرہار کے ہمراہ پولیس چیف اور دیگر حکام بھی موجود تھے، افغان حکام نے قونصل خانے کے بیرونی حصے کو دو جگہ سے نقصان پہنچایا۔حیات اللہ حیات نے سفارتخانے کے دونوں مقامات پر لگی خاردار تاریں کاٹیں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہ سے دفتر تک بنائے گئے محفوظ رستے کو بھی بند کردیا۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے متعدد بار افغان وزارت خارجہ کو گورنر ننگرہار کی اس سنگین حرکت سے آگاہ کیا، تاہم افغان حکام نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…