ریاض(این این آئی)سعودی مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر سعید الخالدی نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اداروں کی طرح سرکاری اداروں میں بھی غیر ملکیوں کی جگہ سعودی تعینات کئے جائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سرکاری ملازمتوں پر کام کرنے کیلئے مقامی شہری دستیاب نہیں ہیں؟ نہ جانے کتنے سعودی شہری ملازمت کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ محکمہ شماریات
امسال واضح کرچکا ہے کہ سرکاری اداروں میں 51004غیر ملکی ملازم وزارت شہری خدمات کے لائحہ عمل کے مطابق کام کررہے ہیں۔ انہوں نے سرکاری اداروں میں سعودائزیشن کا معاملہ پوری قوت سے اچھالتے ہوئے توجہ دلائی کہ تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ سرکاری اداروں میں سول سروس کے قواعد و ضوابط کے مطابق بہت سارے غیر ملکی کارکن تعینات ہیں۔