اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئگو نےروس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روسی افواج اگلے ماہ چین اور منگول آرمیز کے ساتھ مل کر مشترکہ ملڑی ڈرلز کریں گے جسے ووسٹوک 2018 کا نام دیا گیا ہے۔روسی وزیر دفاع نے بتایا کہ ان مشقوں میں
تین لاکھ فوجیوں کے علاوہ ایک ہزار جنگی طیارے، روس کے دو بحری بیڑے اور اس کے تمام ہوائی جہاز بھی شریک ہوں گے۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ جنگی مشقیں 1981 میں ہونے والی زپاڈ 81 مشقوں کے بعد سب سے بڑی مشقیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزوں میں یہ مشقیں زپاڈ 81 جیسی ہی ہوں گی لیکن ان مشقوں کا پیمانہ بڑا ہو گا۔