اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

امریکی وزیردفاع کی شام کی خانہ جنگی میں روس کے عمل دخل پر سخت تنقید

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے شام کی خانہ جنگی میں روس کے عمل دخل پر سخت تنقید کی ہے جب کہ امریکی محکمہ خارجہ ماسکو پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ شام کی حکومت کو اپنے لوگوں پر مزید کیمیائی حملے کرنے سے روکے۔امریکی ٹی وی سے بات چیت میں جم مٹیس نے بتایا کہ شام میں جنگ کو سات سال ہو گئے ہیں اور ابھی تک یہ ختم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ روس نے شامی صدر بشار الاسد کی ظالم حکومت کو برقرار رہنے میں مدد دی ہے۔میٹس کا کہنا تھا کہ ان کا وہاں کوئی کام نہیں ہے اور ہمارا مقصد شام کی خانہ جنگی کو جنیوا کی کارروائی کی طرف لے

جانا ہے، تاکہ شام کے عوام ایک ایسی نئی حکومت تشکیل دے سکیں جو اسد کی زیر قیادت نہ ہو۔اب جب کہ باغی ملک کے مغرب میں روسی اور ایرانی مدد کے حامل شامی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں، امریکہ مشرق میں داعش کے خلاف مقامی فورسز کی مدد کر رہا ہے۔اور روس کی جانب سے اس ہفتے کلورین کے ایک اور حملے کے اشارے کے بعد مٹیس نے یہ واضح کر دیا کہ شام میں کوئی اور کیمیائی حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہاکہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ امریکی محکمہ خارجہ اس حملے کو روکنے کے عمل میں روس کو شامل کرنے کے لیے اس کے ساتھ بھر پور طریقے سے رابطے میں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…