اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا معاملہ عارضی ہی لگتا ہے ۔عثمان بزدار اس سسٹم میں کسی صورت بھی فٹ نہیں ہوتے۔ شہباز شریف سے آپ جتنا بھی اختلاف کریں لیکن ان کی ایک شخصیت تھی جو پورے پنجاب میں چھائی ہوئی تھی اور پھر انہوں نے پنجاب میں کافی کام بھی کیے ہیں۔اس کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف عثمان بزدار جیسے بندے کو لے آئی ہے۔
جو مجھے مستقل نہیں لگتے۔ انہوں نے کہا کہ گیم پلان ایسا لگ رہا ہے کہ عثمان بزدار کچھ ماہ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔مجھے یہ سمجھ نہیں آئی کہ علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کیوں نہیں بنایا گیا ؟ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نیب زدہ ہیں اور ان پر الزامات بھی ہیں لیکن ان تمام تر الزامات کی علیم خان نے تردید کی ہے۔علیم خان تجربہ کار اور اچھی شخصیت کے مالک ہیں، ان کو سینئیر منسٹر بنا دیا گیا ہے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بنایا گیاجس پر مجھے حیرانی ہے۔