ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

علاقائی سازش ناکام بنانے کے لیے جنگ شروع کی:شاہ سلمان

datetime 11  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ یمن میں ایک فرقہ پرست گروہ کے خلاف فضائی جنگ اس کی خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے سازش کو ناکام بنانے کی غرض سے شروع کی گئی تھی۔انھوں نے یہ بات مکہ مکرمہ میں علماء کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہی ہے۔ان کا یہ خطاب ان کے ایک مشیر نے پڑھ کر سنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ ”آپریشن سے یمن کو دہشت گردی کی آماجگاہ بننے ،خانہ جنگی اور وہاں دوسرے ممالک ایسی صورت حال پیدا ہونے سے بچا لیا گیا ہے”۔شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن کی مدد کرنا چاہتا ہے، اس نے اس ملک کو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے ضرر رساں سازش کا مرکز بننے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔سعودی مملکت نے یمن میں بحران کے حل کے لیے تمام پ±رامن ذرائع بروئے کار لانے کے بعد حوثیوں کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا۔انھوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ”سعودی عرب اور اس کی قیادت میں اتحاد میں شامل دوسرے ممالک نے یمن اور اس کے برادر عوام کو ایک ایسے گروپ سے بچانے کے لیے مہم شروع کی تھی جو گہری فرقہ وارانہ بنیاد کا حامل ہے”۔ان کا اشارہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب تھا۔انھوں نے کہا:”یمنی باغی پڑوسی ممالک اور خاص طور پر سعودی عرب کو ڈرا دھمکا رہے ہیں،وہ غیرملکی قوتوں کی مدد سے تقسیم کے بیج بونا چاہتے ہیں اور پورے خطے میں ان کے اثرات کو پھیلانا چاہتے ہیں’سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرنے کی یہ ایک مثال ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کو یمن کے بعض داخلی گروپوں کی بھی حمایت حاصل ہے جو اپنے ہی طے شدہ سمجھوتوں کو توڑنے کی تاریخ رکھتے ہیں

مزید پڑھیے:دنیا کی محبوب ترین بلا لوچ نیس مونسٹر!

۔وہ یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح اور ان کی وفادار ملیشیاو¿ں کا ذکر کررہے تھے جو حوثی باغیوں کی حمایت کررہے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فورسز کے خلاف لڑرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…