اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

فخر زمان نے پاکستان کو ورلڈ کپ 2019کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

datetime 26  اگست‬‮  2018 |

لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے جارحانہ اوپننگ بلے باز فخر زمان نے پاکستان کو ورلڈ کپ 2019کے لیے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ کے لیے مکمل طور پر تیار اور بہترین کھلاڑیوں سے لیس ہے۔ایک انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دیا جانا درست ہے کیونکہ ہماری ٹیم اس ایونٹ کیلئے

مکمل طور پر تیار اور بہترین کھلاڑیوں سے لیس ہے۔25سالہ کرکٹر نے بتایا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی حالیہ فتوحات اور تجربہ اسے آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ کیلئے فیورٹ بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا موجودہ کمبی نیشن شاندار ہے اور ہم نے حال ہی میں جو نتائج دیے ہیں وہ اس کا ثبوت ہیں۔حال ہی میں ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والے فخر نے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ ورلڈ کپ پر نہیں آئندہ ماہ شیڈول ایشیا کپ پر ہے ور میری بھی پوری توجہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے ۔یقیناًورلڈ کپ ایک اہم ایونٹ ہے لیکن میرے لیے اس کی منصوبہ بندی کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ اس سے قبل بھی کئی اہم انٹرنیشنل مقابلے شیڈول ہیں۔ایشیا کپ کا آغاز آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہو گا جس میں دفاعی چمپئن بھارت، پاکستان ، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شرکت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر میں بہت خوش ہوں بلکہ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ میں نے جو ریکارڈ توڑا وہ اس سے قبل عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز کے نام تھا۔اپنی ڈبل سنچری کے حوالے سے سوال پر اوپننگ بلے باز نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر ہمیشہ مجھ سے کہتے تھے کہ مجھ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم میں سوچتا کہ وہ میرا اعتماد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔چوتھے ون ڈے میں سنچری اسکور کرنے کے بعد میں نے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کے لیے تیز کھیلنا شروع کردیا تاہم جب میراسکور 170 تک پہنچ گیا تو سرفراز اور آرتھر نے پیغام بھجوایا کہ ابھی کافی اوور باقی ہیں لہذا رسک نہ لیتے ہوئے ڈبل سنچری مکمل کرو جس کے بعد میں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ڈبل سنچری تک رسائی حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…