تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ جوہری ڈیل کے خاتمے کے بعد بھی امریکہ ہماراکچھ نہیں بگاڑ سکتا،ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات ہیں،ایران کو شکست دینا ناممکن ہے،یورپی یونین نے مکمل حمایت کی یقین دھانی کرائی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کو دئے گئے ایک انٹرویومیں ایرانی صدرنے کہاکہ جوہری ڈیل سے باہر نکلنے کے امریکی فیصلے نے خود واشنگٹن حکومت ہی
کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جوہری معاہدے سے انخلاء کے وقت سے اب تک امریکا اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا ہے۔ان کا کہناتھا کہ عالمی جوہری ڈیل نے ایران میں داخلی طور پر بھی سیاسی تنازعے کو جنم دیا ہے۔امریکا کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران میں بعض سخت گیر موقف رکھنے والے نقادوں نے ایرانی صدر حسن روحانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ڈیل مشروط اطاعت کے مترادف تھی۔