اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اچھی حکمرانی کو یقینی بنائیگی‘نیب اور ایف بی آر میں بہتری لانے کیلئے کام کرے گی۔پیر کو اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق تمام قومی اداروں
کو سسٹم کے تحت چلانے پر توجہ مرکوز کرے گی تاکہ وہ آزادانہ اور موثر انداز میں کام کرسکیں۔انہوں نے کراچی کو سرسبز علاقہ بنانے کا بھی عزم کیا۔پاک بھارت تعلقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قومی دولت کو لوٹا ہے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے چاہئیں۔