جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سویڈن میں انتخابات: مہاجرین مخالف جماعت ایک بڑی قوت

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

سٹاک ہوم(انٹرنیشنل ڈیسک)سویڈن میں اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت ماضی کے مقابلے میں کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔ اس کی وجہ سویڈن کے عوام میں مہاجرین مخالف جذبات میں اضافہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن میں نو ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی مہاجرین مخالف جماعت سویڈن ڈیموکریٹس (ایس ڈی) بڑا اپ سیٹ کر سکتی ہے۔

سویڈن میں حالیہ کچھ عرصے میں آنے والے سیاسی پناہ کے لاکھوں متلاشی افراد کے تناظر میں عوامی سطح پر مہاجرین مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے اور اس کا فائدہ اس جماعت کو ہو سکتا ہے۔انتخابات سے فقط دو ہفتے قبل کرایے جانے والے عوامی سروے بتاتے ہیں کہ یہ جماعت بیس فیصد تک ووٹ حاصل کر سکتی ہے اور ایسی صورت میں یہ سویڈن کی دوسری یا تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر سکتی ہے۔ماضی کی نیونازی تحریک سے پھوٹنے والی ایس ڈی نامی جماعت طویل عرصے سے سیاسی آشیرباد حاصل کرنا چاہتی تھی اور حالیہ کچھ عرصے میں سویڈش سیاست میں اس کے قدم نہایت مضبوط ہوئے ہیں۔اس جماعت کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل کی حکومت میں دائیں یا بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہے، تاہم اس کی توجہ ملکی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی پر مرکوز ہے۔گو کے حالیہ کچھ عرصے میں دائیں بازو کی کچھ جماعتیں ایس ڈی سے غیر رسمی طور پر مدد طلب کرتی رہی ہیں، تاکہ پارلیمان میں قانون سازی کا عمل آسانی سے تکمیل پایا جائے، تاہم کسی بھی جماعت کی جانب سے ایس ڈی کے ساتھ مل کر حکومت سازی کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔انتہائی دائیں بازو کی جماعت سن 2010 کے انتخابات میں پہلی بار پارلیمان میں داخل ہوئی تھی اور تب اس نے پانچ اعشاریہ سات فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ سن 2014ء کے انتخابات میں اس جماعت نے اپنی عوامی مقبولیت میں قریب دوگنا اضافہ کرتے ہوئے قریب تیرہ فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ سن 2014 میں بننے والی تین سو انچاس رکنی پارلیمان میں اس جماعت نے 42 نشستیں حاصل کی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…