ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمن صدر پاکستان۔۔۔متحدہ اپوزیشن نے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد ( آن لائن)اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کے لئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے نام پر متحدہ مجلس عمل،عوامی نیشنل پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں متفق ہو گئیں تاہم پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن جماعتیں صدارتی امیداور کے لئے مولانا فضل الرحمن کے نام پر متفق ہو گئی ہیں۔

جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے اعتزاز احسن ہی صدارتی امیدوار ہوں گے ،دوسری طرف مسلم لیگ ن اور متحدہ مجلس عمل کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد ہی پیپلز پارٹی کی قیادت سے مل کر انہیں مولانا فضل الرحمن کے نام پر راضی کرنے کی کوشش کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام ف کی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جاری تناؤ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جے یو آئی کی مجلس عاملہ میں یہ تجویز سامنے آئی کہ مولانا فضل الرحمن ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی بجائے صدارتی انتخاب میں حصہ لیں جس پر بحث کے بعد متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے تاہم اس کا حتمی اعلان متحدہ مجلس عمل کے کل ہو نے والے اجلاس میں کیا جائے گا .یاد رہے کہ گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے مری میں ہونے والے اجلاس کے بعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مشترکہ صدارتی امیدوار کے لیے قابل عمل تجاویز زیر غور آئیں جبکہ پیپلزپارٹی کے وفد نے اپنی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لیے رات تک کا وقت لیا ہے جب کہ دیگر جماعتوں نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اختیار دیا ہے کہ وہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے باضابطہ طور پر متحدہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کا اعلان کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…