اسلام آباد (این این آئی)صدارتی امیدوار کون ہو گا؟ اس معاملے پر اپوزیشن ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ ن لیگ کو اعتزاز احسن کے نام پر اعتراض ہے جبکہ پیپلز پارٹی اپنی نامزدگی پر ڈٹ گئی ہے جبکہ مو لانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ کے صدر میا ں شہباز شریف سے اپنے مو قف میں لچک دکھانے کیلئے درخواست کر دی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صدارت کیلئے اعتراز احسن کے پائے کا کوئی دوسر ا امیدوار نہیں ن لیگ وہ بھول گئی
جو پیپلز پارٹی اورعتزاز احسن نے ان کیلئے کیا ۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے صدارتی امیدوار کیلئے چودھری اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیلئے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے متبادل نام مانگ لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے میاں رضا ربانی اور یوسف رضا گیلانی کے نام تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدارتی امیدوار کیلئے ان دونوں شخصیات کی حمایت کے لئے تیار ہیں تاہم اعتراز احسن کے نام پر ہماری پارٹی کو اعتراضات ہیں کیونکہ وہ ہماری قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف شریف بدستور مری میں موجود ہیں اور صدارتی امیدوار کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔ادھر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن صدارتی امیدوار کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق کر سکتی ہے کیونکہ میاں نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کی بطور صدر کے نام پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) نے مشترکہ صدارتی امیدوار کے لیے یوسف رضا گیلانی کا نام اپوزیشن کے سامنے رکھ دیا تاہم پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا۔ مشترکہ صدارتی امیدوار کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے جب کہ
اپوزیشن اتحاد میں شامل متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔پیپلز پارٹی صدارتی امیدوار کے لیے پہلے ہی اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کا اعتراض مسترد کرچکی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور انہیں صدارتی امیدوار کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری نے
اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا جب کہ انہوں نے شہباز شریف کو اپنے مؤقف میں لچک پیدا کرنے کی درخواست کی۔ذرائع کے مطا بق مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے موقف کی حمایت کی تاہم شہباز شریف نے صدارتی امیدوار کے لیے اپنی پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا تو (ن) لیگ اپنے امیدوار کے نام واپس لے لی گی۔یاد رہے کہ(آج) پیر تک اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار کا نام پیش کرنا ضروری ہے۔نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری سے منصوب بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن کے پائے کا کوئی دوسرا امیدوار نہیں ہے ۔ایک ایسی شخصیت کی ضرورت ہے جو چاروں صوبوں کی نمائندگی کر سکے۔ن لیگ وہ سب بھول گی کو اعتزاز احسن اور پیپلز پارٹی نے ان کیلئے کیا ۔