اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر ایف آئی اے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیلات کی مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر ایف آئی اے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری ذیشان بٹ
کی اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزار ذیشان بٹ نے موقف اختیار کیا کہ حسنین نامی نوجوان سوشل میڈیا پر میری تصاویر لگا کر عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایف آئی اے حکام کو اس حوالے سے درخواست دی تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میںنہیں لائی گئی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی۔