قاہرہ( انٹرنیشنل ڈیسک)مصر کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں موجود مزید تین مصری خواتین حجاج وفات پاگئیں جس کے بعد حالیہ حج سیزن میں فوت ہونے والے مصری شہریوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر حج مشن کے طبی شعبے کے انچارج ڈاکٹر محمد شوقی نے کہا 43 سالہ ایک حاجن جس الحاجہ نبوی السید ابراہیم سالم ، 78
سالہ الحاجہ رئیفہ محمد عثمان زغلف اور کفر الشیخ کی65 سالہ الحاجہ اکرام محمد رضوان سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائی کے بعد وطن واپسی سے قبل انتقال کرگئیں۔ڈاکٹر شوقی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تمام حجاج کرام کو ہرممکن طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ سعودی عرب میں فوت ہونے والے حجاج کرام کی فوتگی کے تصدیق نامے جاری کرائے جا رہے ہیں۔