منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہ رہے ہیں یا وزیراعظم ہاؤس میں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر کی حقیقت وجاہت سعید خان سامنے لے آئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہ رہے ہیں یا وزیراعظم ہاؤس میں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر کی حقیقت وجاہت سعید خان سامنے لے آئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کیے گئے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہمیں وزیراعظم ہاؤس کے بجائے ملٹری سیکرٹری کے گھر جو کہ تین کمروں پر مشتمل ہے

اس میں رہوں گا، عمران خان کے اس فیصلے کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی، لیکن پھر سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر سامنے آئیں، جن میں یہ ظاہر کیا گیا کہ عمران خان ملٹری سیکرٹری کے گھر نہیں بلکہ وزیراعظم ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ ایسا ہی ایک ٹویٹ ایک صحافی عمر قریشی نے کیا جس میں ایک طرف سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی تصویر اور دوسری جانب موجودہ وزیراعظم عمران خان کی تصویر تھی، انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں کنفیوژن کا شکار ہوں، کیا نواز شریف نے بھی ملٹری سیکرٹری کے گھر رہائش اختیار کی تھی؟ ان کے اس ٹویٹ کے جواب میں ایک اور صحافی وجاہت سعید خان نے کہا کہ بھائی حوصلہ کریں، کنفیوژ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں موجود وزیراعظم آفس ہے۔ یہ وزیراعظم ہاؤس یا ملٹری سیکرٹری کا گھر نہیں ہے، آپ کو یہ جان کرخوشی ہو گی کہ سابق وزیراعظم کے مطابق یہ لال رنگ کے تھیم کا انتخاب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہی کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…